درج ذیل پرایئویٹ طلباء آن لائن داخلہ سسٹم کے ذریعے آپلائی کر سکتے ہیں۔
جماعت دہم (10th) کیلئے (Fresh)
وہ پرایئویٹ طلباء جو سال 2023 میں جماعت نہم کے امتحان میں پروموٹ ہو گئے تھے۔
جماعت دہم (10th) کیلئے امپرومنٹ (IOD)
وہ پرایئویٹ طلباء جنہوں نے سال 2023 میں جماعت دہم کا امتحان پاس کیا تھا۔
جماعت دہم (10th) کیلئے کمپارٹ (Compart)۔
وہ پرایئویٹ طلباء جن کے سال 2023 جماعت دہم میں کچھ پیپرز کمپارٹ (compart) رہ گئے تھے۔
پرائیویٹ کلاس نہم کے اور دہم (9th & 10th) کیلئے Fresh طلباء آن لائن داخلہ سسٹم کے ذریعے اپلائی نہیں کر سکتے۔
ریگولر کلاس نہم کے طلباء آن لائن داخلہ کیلئے اپنے سکول سے رابطہ کریں۔ اسکول کیلئے پورٹل سسٹم میں سہولت موجود ہیں۔
اڈمیشن کرنے کا طریقہ۔
وہ کلاس منتخب کریں جس کے لیے اپلائی کرنا ہے اور اپنا آخری رول نمبر، امتحان اور سال فراہم کریں اور "لوڈ" بٹن پر کلک کریں۔
مطلوبہ فیلڈ پُر کریں، ضلع اور proposed امتحانی مرکز کا انتخاب کریں۔ صحیح postal address بھی فراہم کریں۔
مضامین کا انتخاب کریں اور "Apply" پر کلک کریں
تمام معلومات کی تصدیق کریں اور "Confirm & Submit Application" پر کلک کریں۔
اپنی آن لائن درخواست سے متعلق معلومات اور تصدیق حاصل کرنے کے لیے، براہ کرم ایک درست ای میل پتہ فراہم کریں۔ نوٹ کریں کہ موبائل نمبرز کے لیے ایس ایم ایس سروس اب دستیاب نہیں ہے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد جنریٹڈ بینک سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے "Download/Print Slip" پر کلک کریں۔
ٹریکنگ صفحہ پر جمع شدہ فیس کی تصدیق کے بعد، آپ کی درخواست مکمل ہو جائی گی۔ براہ کرم بورڈ کو آن لائن یا مینول فارم بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے جمع شدہ فیس کی فوری تصدیق ہو جائے گی اور آپ کو فیس کی تصدیق کے لیے اگلے دن تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
کوئی بھی انٹرنیٹ بینکنگ ایپ کھولیں، جیسے ایزی پیسہ، جازکیش یا موبائل بینکنگ (HBL، ABL، UBL، NBP، BOK، MCB) اور1Bill Invoice/Voucher سیکشن پر جائیں، انوائس/واؤچر نمبر درج کریں، اور اپنی فیس فوری طور پر ادا کریں۔
طریقہ کار کے لیے ویڈیو دیکھیں
قریبی HBL یا ABL بینک کےذریعے:
قریبی HBL یا ABL بینک پر جائیں اور Online generated bank slip پر فیس ادا کریں۔
آن لائن بینک سلپ کا استعمال کرتے ہوئے فیس جمع کرانے کے بعد۔ ہمیں اگلے دن صبح10:30 تک بینک اسٹیٹمنٹ موصول ہوگا۔ فیس کی خود بخود تصدیق ہو جائے گی اور درخواست گزار کے ایمیل اڈریس پر ایمیل بھیج دیا جائے گا۔(نوٹ:جمعہ اور ہفتہ کو جمع کرائی گئی فیس کی تصدیق پیر کو کی جاتی ہے۔)
اپلیکیشن کو ٹریک کرنے کا طریقہ
درخواست جمع کرانے کے بعد Tracking/Invoice/Bank slip No: آپ کو فراہم کیا جائے گا۔ فیس جمع کروانے کے بعد اپنی درخواست کا اسٹیٹس جاننے کے لیے Application Tracking Section میں اپنی درخواست کو ٹریک کرنے کے لیے یہ نمبر درج کریں۔
اگر ٹریکنگ نمبر نوٹ نہیں کیا تو اپنا رولنمبر، انرولنمٹ نمبر اور تاریخ پیدائش کا اندراج دوبارہ کریں تو آپ اپنے اپلیکشن کا سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔